ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺمضمون نویسی مقابلےمیں سرسی کی راجیشوری ہیگڈے اول

بھٹکل: ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺمضمون نویسی مقابلےمیں سرسی کی راجیشوری ہیگڈے اول

Thu, 19 Nov 2020 21:13:10    S.O. News Service

بھٹکل:19؍نومبر(ایس اؤ نیوز)سیرت النبی ﷺ کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کےزیراہتمام منعقدہ اترکنڑا ضلع سطح کے مضمون نویسی مقابلے (بزبان کنڑا)میں سرسی کی راجیشوری ہیگڈے نے اول مقام حاصل کیاہے۔

اس سلسلےمیں سیرت النبی ﷺ مہم کےکنونیر محمد رضامانوی نےپریس ریلیز جاری کرتےہوئے بتایا ہےکہ سیرت بنی ﷺ کا پیغام عوام الناس تک پہنچانےکے لئے جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی طرف سےریاست گیر مہم منائی گئی۔ جس میں مختلف پروگراموں کے ذریعے پیغام کو عام کرنےکی کوشش کی گئی، مضمون نویسی کا مقابلہ بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی تھی۔ ضلع بھر سے بہت سارے مضامین موصول ہوئے۔ جس میں سرسی کی راجیشور ی ہیگڈے اول، ہوناور تعلقہ ہیرانگڑی کی تروینی شاستری دوم اور مرڈیشور کی فاطمہ فرنانڈیز نے سوم انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ پرمیشور جٹانائک، ودیا بھنڈاری انکولہ، گلابی نرسمہا دیواڑیگا منڈلی تشجیعی انعامات حاصل کئےہیں۔

انعامات کی تقسیم :22نومبر کی شام 30-4بجے شہر کے ہوٹل رائل اوک ہال میں منعقد ہونے والے ’’حضرت محمد ﷺ انسانیت کے رہنما ‘‘مذاکرےمیں انعامات کی تقسیم کی جائےگی اور مقابلےمیں شریک سبھی مساہمین کو سند دی جائے گی ساتھ ساتھ ان کے سفری اخراجات کو بھی دینےکی بات کہی گئی ہے۔

مذاکرے کی صدارت منگلورو شانتی پرکاشن کے مینجر اور جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری محمد کوئیں کریں گے ، انجمن ڈگری کالج کے شعبہ کنڑا کےصدر پروفیسر آر ایس نایک ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر شنکر نائک، بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک اور اترکنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کےضلعی صدر آر کے بھٹ مہمان کی حیثیت سےاپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔


Share: